• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے چار پولیس ملازمین سمیت پانچ افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر میں جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے چار پولیس ملازمین سمیت پانچ افراد کو گرفتار ، اے ایس آئی حقنواز، پولیس کانسٹیبلز مدثر،ذیشان،فیصل اور شوروم مالک رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین روز کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا، تھانہ صدر میں مقدمہ ڈی جی خان کے رہائشی اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا جسکے مطابق اسکا ملازم کار لے کر رضوان کے پاس آیا جہاں پولیس ملازمین حقنواز ،مدثر ،ذیشان اور فیصل نے اسے یرغمال بنائے رکھا اور کچھ نوٹ اسکی جیب میں ڈالے جو بعد میں جعلی بتاکر اس پر مقدمہ درج کرنے کا کہہ کر بھتہ مانگتے رہے اور زدوکوب بھی کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملازمین اور کارڈیلر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملتان سے مزید