ملتان(سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے تعینات ہونے والے سی ای او نے چارج سنبھالتے ہی بڑی کرپشن کا منصوبہ بنالیا، معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور شجاع آباد سمیت ڈویژن کی 13تحصیلوں میں صفائی کا نظام ٹھیکہ پر دیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پہلے ملتان اور خانیوال سمیت پانچ تحصیلوں کا صفائی کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دے کر بڑا حصہ وصول کیا گیا اور اب شجاع آباد اور جلال پور سمیت 8تحصیلوں کی صفائی کا ٹھیکہ دینے کے لیے ٹھیکیداروں سے ڈیل کی جارہی ہے، من پسند کمپنی سے بڑی ڈیل کے بعد دیگر کمپنیوں کو مقابلہ سے باہر کرنے کے لیے ٹیکنیکل شرائط رکھ دی گئی ہیں اور قواعدو ضوابط سمجھنے والے ٹھیکیداروں کو معمولی حصہ دے کر باہر کیا جارہا ہے۔