راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ ڈکلئیر کرکے پولیس سیکورٹی تعینات کر دی گئی ،سیکورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا،ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی کو جوکہ توشہ خانہ کیس میں سپیشل سیکورٹی سرکل نمبر4سینٹرل جیل اڈیالہ میں بند ہیں مقدمہ نمبر283/24میں حسب ضابطہ گرفتار کیا جاتا ہے ،سرکل نمبر 4کو تھانہ ڈکلئیر کیاگیا ہے۔