• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی 4.16 سے 4.92 فیصد ہوگئی

اسلام آباد( اسرار خان ) اکستان میں ہفتہ وار مہنگائی ایک بار پھر بڑھ کر 21نومبر 2024کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 4.92 فیصد تک پہنچ گئی، جو پچھلے ہفتے 4.16 فیصد تھی۔پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق، ضروری اشیاء، خوراک اور گھریلو ضروریات کی قیمتوں کو ماپنے والے سنسٹیو پرائس انڈیکیٹر (SPI) کے مطابق، مہنگائی میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ خوراک اور گھریلو ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ،کم آمدنی والے طبقے کو سخت اثرات کا سامناہے۔ یہ اس کے بعد ہوا ہے جب SPI نے پچھلے ہفتے چھ سال کی کم ترین سطح 4.16 فیصد کو چھوا تھا، اور یہ حالیہ برسوں میں دوہرے ہندسوں کی مہنگائی کی شرح سے جاری کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مئی 2023 میں SPI 48.35 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جس میں SPI فروری 2020 کے بعد سے سنگل ڈیجٹ میں آ گیا ہے۔ جو 17 شہروں سے جمع کیے گئے ایس پی آئی ڈیٹا میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں ملا جلا رجحان ظاہر ہوا ہے۔ 51 اشیاء میں سے 17 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 کی قیمتیں کم ہوئیں، اور 23 کی قیمتیں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تبدیل نہیں ہوئیں۔ہفتہ وار سب سے زیادہ اضافہ دکھانے والی اشیاء میں، خواتین کی سینڈل کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹماٹر 21 فیصد مہنگے ہو گئے۔ دیگر اہم اشیاء جیسے آلو اور لہسن کی قیمتوں میں بالترتیب 3.8 فیصد اور 3.4 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد انڈوں کی قیمت میں 3.2 فیصد اور سبزی گھی میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ سرسوں کے تیل اور پیاز کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، جو بالترتیب 1.3 فیصد اور 1 فیصد تھا۔دوسری طرف، کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید