• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک بیان پر سیاستدانوں کی معنی خیز خاموشی

اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ) بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک بیان پر سیاست دانوں کی معنی خیز خاموشی، اہلیہ کے دفاع میں اپنی پوزیشن کا ریکارڈ صاف رکھنے کے لیے عمران خان کو بھی سامنے انا پڑا،سیاسی و مسلکی امتیاز سے قطع نظر عوامی رد عمل ، کھلے عام جذبات کا اظہار نہ کرنیوالوں کی اشاروں کنایوں میں نا پسند یدگی ،سیاسی قائدین اور ان کے میڈیا سیل کی جانب سے خاموشی کو مختلف مفاہیم دیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کے متنازع اور افسوسناک بیان پر سیاست دانوں کی معنی خیز خاموشی کے بعد عمران خان کو. بشری بی بی کے دفاع اور اپنی پوزیشن کا ریکارڈ صاف رکھنے کے لیے سامنے آنا پڑا،سیاسی اور مسلکی امتیاز سے قطع نظر عوامی سطح پر رد عمل دیکھتا ہے، منظر پر آ کر جذبات کا اظہار نہ کرنیوالوں نے بھی اشاروں کنایوں نا پسند یدگی ظاہر کی ۔بشری بی بی کے سعو دی ی عرب کے حوالے سے حالیہ بیان کے تناظر میں ایک طرف پی ٹی ا ٓئی کے سنجیدہ رہنما اس بیان پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اعلانیہ نہیں لیکن باہمی نشستوں میں ہونے والی گفتگو میں اس بیان کے فوری نہ سہی دور رس نتائج بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ،دوسری جانب مختلف مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی کے افراد اور عوامی سطح پر بھی اس حوالے سے رد عمل موجود ہے کیونکہ مسلکی اور سیاسی امتیاز سے قطع نظر ہر مسلم ملک کی طرح پاکستان کے عوام بھی ارض مقدس اور اس کے قائدین کے حوالے سے کوئی ناپسندیدہ بات سننے کے لیے کسی طور پر بھی تیار نہیں پھر امر واقعہ ہے کہ پاکستان کے ہر ا ٓڑے وقت اور مشکل صورتحال میں سعودی عرب پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا نظر ا ٓتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید