• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسز پر تشدد اور گرفتاری انتہائی افسوسناک عمل ہے ،گرینڈ ہیلتھ الائنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پیر سے او پی ڈی میں ٹوکن احتجاج کریں گے، اس انہوں نے نرسز پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نرسز پر تشدد اور ان کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے ،اس کی بلوچستان کی قبائلی روایات میں کوئی نظیر نہیں ملتی کے بعد بھی مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاج میں مزید وسعت لائیں گے۔یہ بات انہوں نے الائنس کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ گزشتہ دو مہینوں سے جاری مذاکرات میں مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس پر گزشتہ ہفتہ الائنس نے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی تھی جس پر حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت ضائع کیا ۔انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تنخواہیں کاٹنا ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی صوبے کے سرکاری اسپتالوں کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جس کی واضح مثال گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسپتال ، کینسر وارڈ شیخ زید اسپتال سریاب روڈ اور شیخ زید انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید