کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے، دورے کے دوران لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران، جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ و صوبائی سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈونرکانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔