اسلام آباد(آئی این پی )ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ای سی ایل میں شامل نام 180دن بعد خودبخود ختم ہو جاتا ہے۔ای سی ایل کے لیے رولز بنانے کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے عدالت کو بتایا کہ ای سی ایل کے لیے رولز بنانا فیڈریشن کا استحقاق ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو مزید بتایا کہ اگر کسی کا ای سی ایل میں نام ہے تو 180 دن بعد خودکار انداز میں ختم ہو جاتا ہے۔