• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروس کے صدر کا نواز شریف سے والہانہ انداز میں پرجوش معانقہ

اسلام آباد(فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنیکو اپنے تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں مصروفیت سے بھرپور وقت گزارا اور دونوں ملکوں کے درمیان جہاں اہم تجارتی منصوبوں سمیت مختلف حکومتی تعاون کے امور پر ہم اہنگی کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے وہیں ملک کے تفریحی مقام کو ہ مری میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے ذاتی حیثیت میں بیلاروس کے صدر کو دیا جانے والاظہرانہ بھی کئی حوالوں سے یادگار رہے گا مری پہنچنے پر صدر الیگزینڈرلوکا شنیکو نے جس والہانہ انداز میں میاں نواز شریف سے پرانے تعلق کا اظہار کیا اور جس طرح بانہیں پھیلا کر ان سے پرجوش معانقہ کیا ان کی وارفتگی کا انداز بھی ان یادوں میں شامل رہے گا یاد رہے کہ 2015میں اس وقت وزارت عظمی پر فائز نواز شریف کی دعوت پر الیگزینڈر لوکا شنیکو پاکستان کے دورے پر ائے تھے تو اس وقت بھی انہوں نے مری میں جھیکا گلی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم کی حیثیت سے 2015میں ہی ان کی دعوت پر نواز شریف نے بھی بیلاروس کا سرکاری دورہ کیا تھا دونوں شخصیات نے ان ملاقاتوں کی یادیں دیر تک دہرائیں اور بعض واقعات دہرا کر خوب محظوظ ہوتے رہے ۔
اہم خبریں سے مزید