اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ نے تحریک انصاف کے ریڈ زون میں گھس کر کئے جانیوالے پرتشدد احتجاج کے دوران ہونیوالی اموات کے حوالہ سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ جو معاملہ سرے سے عدالت کے سامنے ہی نہیں ہے، اسے ہم کیسے دیکھ سکتے ہیں؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بنچ نے بدھ کے روز موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختوا شاہ فیصل نےویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو منگل کی شب تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں گھس کر احتجاج کرنے اور حکومت کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں جانب سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اس پر آئینی بنچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے۔