کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی یونیورسٹی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکورٹی کی ویڈیو سامنے آنے پر ایف آئی اے نے جامعہ کراچی کے کیپمس سیکورٹی ایڈوائزر کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکورٹی لیفٹیننٹ( ر) قائم الدین کی شکایت پر انکوائری نمبر 2662/24 میں جامعہ کراچی کے کیمپس سیکورٹی انچارج سلمان احمد اور ویڈیو بنانے والے سیکورٹی گارڈ کو 28 نومبر ( آج ) طلب کیا ہے۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے انکی پرسنل ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی تھی۔