• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بندرگاہ ڈریجنگ، ٹینڈر میں شکایات پر KPT سے وضاحت طلب

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( پیپرا) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) سے کراچی بندرگاہ پر ڈریجنگ( صفائی) کے کام کےلیے ٹینڈر سے متعلق بین الاقوامی میرین کنٹریکٹر وین اورڈ کمپنی کی جانب سے شکایت پر قواعد وضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے پر وضاحت طلب کر لی، ہالینڈ کی کمپنی نے قواعد وضوابط تحت تکنیکی رپورٹ جاری نہ کرنے پر پیپرامیں شکایت درج کرائی ،ذرائع کے مطابق ادارےنے3 کمپنیوں کو 7دن کا ائر گیپ کا وقت دیئے بغیر چائنا ہاربر کمپنیوں کو ٹینڈر کوالفائیڈ کر دیا ،وین اورڈ کمپنی نے پیپرا میں شکایت درج کرائی کہ بندرگاہ کے ساحلی علاقے کی ڈریجنگ کےلیے ٹینڈر دینے کے معاملے پرکے پی ٹی نے تکنیکی ایوالوایشن رپورٹ جاری نہیں کی اور سات دن کے ائر گیپ کے بغیر ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا ،پیپرا نے کےپی ٹی کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ معاملے کے قواعد وضوابط پر عملدرآمد کیا جائےاور آج 29نومبر تک رپورٹ جمع کر ائی جائے کیو نکہ ٹینڈر کے تکنیکی ایوا لوایشن کے اعلان کے بعد ضروری سات دن کی مدت کا وقت دینے اور مکمل تکنیکی ایوالوایشن رپورٹ جاری نہیں کی گئی، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی کے ساحل پر ٹیپو سلطان چینل اور ساؤتھ وارف بیسن میں 16کلومیٹر گہرائی تک سمندر کی ڈریجنگ اور فیئر وے سے 8کلومیٹر کے علاقے میں ضائع شدہ مواد پھینکنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا جس میں چار بین الاقوامی کمپنیوں نے تکنیکی لحاظ سے کوالیفائی کیا۔
اہم خبریں سے مزید