مانچسٹر (نمائندہ جنگ) سیاسی شخصیت چوہدری محمد نواز ڈوگر اور چیئرمین احسان اللہ ڈوگر ندووال نے بریگیڈئر توحید زمان ڈوگر کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اس موقع پرچوہدری مسرت علی، بدر احسان ڈوگر، چوہدری جعفر اقبال، چوہدری محمد الیاس بلوچ، چوہدری محمد اشرف ٹھیکریاں، حافظ محمد فارس کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ مختلف مقررین کہا کہ اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کر کے پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اور وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اپنے ملک کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا ملک دن رات ترقی کرے۔ تقریب میں کشمیر، فلسطین اور پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری ارشد محمود کسانہ، چوہدری اقبال کلیوال، چوہدری کاشف، چوہدری انجم عنایت، محمد وقاص، طیب مہدی، محمد عارف، خان محمد، بلال آفتاب کسانہ، رفاقت علی کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں بھی موجود تھے۔