بہت آسان ہے الزام دھرنا
تکلّف کون کرتا ہے ذرا بھی
اگر نکلے کوئی الزام جھوٹا
تو ملنی چاہئے اس کی سزا بھی
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو شہید جیسی جدوجہد کررہے ہیں۔
کراچی کی بولٹن مارکیٹ چھانٹی گلی میں حساس ادارے، کسٹم اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی۔
روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، ملک کے منتخب وزیراعظم بنے، آئین دیا، جنرل ضیا کے ہاتھوں تختہ دار پرگئِے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ میں آج پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
کرپٹو کرنسی کاروبار سے ارب پتی شخص نے 62 لاکھ ڈالر مالیت کا آرٹ کیلا کھا لیا، جسٹن سن کا کہنا ہے کہ نیویارک کے جس پھل فروش شاہ عالم نے یہ کیلا بیچا تھا وہ اس سے ایک لاکھ کیلے مزید خریدے گا۔
مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی، طبی ماہرین کے مطابق بارش کے بعد اب موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک پرامن جماعت پرامن طریقے سے اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے نکلتی ہے، پر امن احتجاج کے شرکاء پر گولیاں برسانا شروع کر دیا جاتا ہے۔
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تباہی کے پیچھے انکی بہنیں تو نہیں، بشریٰ بی بی نے بانی کے قریب لوگوں کو ان سے الگ کر دیا۔
ہالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر محبت کےلیے تیار ہیں، اس بار اُن کا انتخاب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی ہے، ان سب باتوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
زمبابوےسے سیریز کےلیے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بلاوائیو پہنچ گئے۔
بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں۔ جبکہ ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح ہیں۔
جنوبی بھارت کی تلگو اور تامل فلموں کی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کے والد جوزف پرابھو چل بسے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ۔
آئی سی سی نے 2023 سے 2027 تک کے براڈکاسٹ حقوق 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز میں فروخت کیے ہیں، سال 2031 تک آئی سی سی کے 4 ایونٹس بھارت میں ہونا ہیں۔