کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر محمد یونس ملازئی نے گزشتہ دنوں سینٹرل جیل نوشکی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ایس پی جیل خانہ جات ناصر شاہوانی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے تحفظات سےآگاہ ہے ، پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کیلئے کمبل و دیگر ضروری سامان کا اعلان کیا جو اگلے دن ان کے صاحبزادے میر سلیمان یونس ملازئی نے سینٹرل جیل نوشکی جاکر قیدیوں میں تقسیم کیا۔