ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سابق رکن قومی اسمبلی بیلم حسنین کھرل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی غریب مزدور کے حقوق کی طبقاتی جنگ لڑ رہی ہے، پنجاب جاگ چکا ہے ،انشاءاللہ بلاول بھٹو زرداری آ ئند ہ وزیر اعظم ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام 57 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹنے کے موقع پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر ملتان ڈویژن خالد حنیف لودھی سینئر بزرگ سیاستدان حبیب اللہ شاکر، ممبر سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔