’حمیرا اصغر کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے‘
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی 1 ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو اس گلیمر کی دنیا میں لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔۔