• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات شفیق جان کو نئے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

پشاور (لیڈی رپورٹر)ڈائسس آف پشاور کے جنرل سیکرٹری پادری شاہد یونس نے خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیق جان کو نئے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈائسس آف پشاور کے نمائندگان بھی موجود تھے۔پادری شاہد یونس نے شفیق جان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
پشاور سے مزید