پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف رہنما معظم بٹ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اس حوالے سے ان کی کہنا تھا کہ ملک اس وقت سنگین مسائل اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، جس کے باعث قومی سطح پر سنجیدہ اور مؤثر پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں اور ریاستی ادارے قومی مفاد میں ایک میز پر بیٹھ کر مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے انھوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے تاکہ سیاسی استحکام پیدا ہو۔