پشاور (سٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر میں تین دن کی تعطیلات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، تین دن کی سرکاری دفاتر میں تعطیلات کے باعث سرکاری کام شدید ترین متاثر ہو کر رہ گیا ہے، عدالتوں میں بھی تین دن کی تعطیلات ہونے پر وکلا نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ،تین دن کی تعطیلات سے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بھی شدید ترین متاثر ہو کر رہ گئی ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں سے اس سلسلے میں تجاویز طلب کر لی گئی ہیں ، عید کے بعد سمارٹ لاک ڈان کاروباری مراکز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا جبکہ سرکاری دفاتر میں سمارٹ لاک ڈان ممکنہ طور پر ختم کر دیا جائے گا تین دن کے سمارٹ لاک ڈان سے سرکاری کام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔