پشاور (نیوز رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات کے سابق افسر تاج گوہر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر مدیحہ گوہر نے قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد سے مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔ ان کی ڈاکٹریٹ کی تحقیق گٹ مائیکرو بائیوٹا، پروبائیوٹکس اور میزبان مائیکروب کے تعاملات پر مرکوز ہے، جو بائیو میڈیکل اور صحت سے متعلق سائنس کی ترقی میں معاون ہے۔ اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران، کلا بٹ ٹاؤن شپ کے تربیلہ ڈیم متاثرین کے ایک معروف خاندان کی رکن ڈاکٹر مدیحہ نے سائنسی تحقیق اور اختراع کے لئے اپنی لگن کیلئے پہچان حاصل کی انہوں نے یونیورسٹی آف مینیسوٹا، امریکا، اور یونیورسٹی آف انسبرک، آسٹریا میں بین الاقوامی تحقیقی تجربہ حاصل کیا ہے۔