• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ نے پراپرٹی ڈیلر کی گمشدگی پررپورٹ طلب کرلی

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے بشیر آباد سے لاپتہ پراپرٹی ڈیلر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرکے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور پولیس تھانہ فقیر آباد کے ایس ایچ او پیش ہوئے ۔لاپتہ نوجوان کے والد نے عدالت کوبتایا کہ میرا بیٹا وقاص شفیق 31 دن سے لاپتہ ہے جو پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کسی کے پیسے تو دینے نہیں تھے اکثر ایسے معاملات میں لوگ پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ایس ایچ او فقیر آباد نے عدالت کوبتایا کہ سی ڈی آر ریکارڈ کے مطابق بشیر آباد سے اسکا موبائل بند ہوا ہے تا ہم اس کا اسلام آباد میں ہے پولیس سے رابطہ ہوا ہے جس پر والد نے عدالت کوبتایا کہ میرا بیٹا اسلام آباد میں نہیں بلکہ انکو غائب کیا گیا ہے ۔پولیس نے عدالت کوبتایا کہ لاپتہ شخص کی ایک دوست نے بھی مجھے فون اور میسجز کئے ہیں کہ وہ اسلام آباد میں ہے، عدالت نے پولیس سے اگلی پیشی پر رپورٹ طلب کرتے ہوتے ہوئے سماعت 1 جون تک کےلئے ملتوی کردی۔
پشاور سے مزید