پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ریجنل میونسپل آفیسر RMO پشاورسجاد حیدر کی زیر صدارت ٹی ایم اے چمکنی میں عیدالاضحی کے دوران صفائی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد حیدر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرپشاور میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کی آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ آلائشوں کی بروقت تلفی ممکن بنائی جا سکے۔