• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے عبداللّٰہ کالج کے پروفیسر اور انکی اہلیہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار کر میاں اور بیوی کچل دیا جس سے انکی موت واقع ہوئی ،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر ہفتہ کی صبح تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے عبداللہ کالج کے پروفیسر طارق صلاح الدین اورانکی اہلیہ نادیہ خان شدید زخمی ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ،حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی و ٹریفک ایس ایس پیز سے رپورٹ طلب کرلی۔ متوفی کے ساتھی اساتذہ کا کہنا ہے وہ ایک ملنسار انسان تھے اور ان سے پرانی رفاقت تھی۔ پروفیسر طارق صلاح الدین کے دو بیٹے ایک بیٹی ہیں، اسکیم 33 کے رہائشی مرحوم پروفیسرنے عزیز آباد میں نئے گھر میں سامان شفٹ کرنے کیلئے ٹرک لوڈ کروایا، ٹرک میں سامان لوڈ کر کے لڑکے کے ساتھ سامان بھیج دیا ،لڑکا بتائے ہوئے پتے میں پہنچ کر پروفیسر کا انتظار کرتا رہا، کال کرنے پر پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ان کا انتقال ہوگیا ،بڑا بیٹا آسٹریلیا جبکہ چھوٹا بیٹا جرمنی میں رہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید