• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں ٹریفک پولیس تجاوزات مافیا کے خلاف حرکت میں آگئی،52گرفتار

پشاور(جنگ نیوز) چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف تجارتی مراکز پر غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران رنگ روڈ، کینٹ سیکٹر، سٹی، سرکلر روڈ، دلہ زاک روڈ اور خوشحال بازار میں تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 52 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی خاطر شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز رام پورہ، رنگ روڈ، کینٹ سیکٹر، سٹی، دلہ زاک روڈ، سرکلر روڈ اور خوشحال بازار میں کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں نے مجموعی طور پر غیر قانونی تجاوزات اور روڈ بلاک کرنے پر 52 افراد کو پولیس حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اس ضمن میں چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر سے غیر قانونی تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید