• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 خاندانوں میں جھگڑا، چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے 10 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد تھانہ کی حدود عزیز آباد بلاک 2 میں جھگڑے کے دوران چھریوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت ایک ہی گھر کے 7افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،جہاں پر شناخت 17سالہ شکیل ولد ندیم ،35سالہ اعجاز علی ولد غلام علی ،20سالہ محسن ولد غلام قادر ،35سالہ سلیم ولد امام علی ،40سالہ ندیم ولد امام علی ،15سالہ مجیب ولد سلیم اور 45سالہ زینت زوجہ ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے،ایس ایچ او تھانہ عزیز آبادعامر اعظم نے بتایا کہ رشید نامی ملزم نے اپنے دیگر15ساتھیوں کے ساتھ ملکر ندیم کے گھر پر حملہ کیا ، ندیم اور رشید آپس میں رشتہ دار ہیں ، جھگڑے میں رشید کے بھی 3 لوگ زخمی ہوئے ہیں ،اس سے قبل دونوں خاندان سعید آباد میں رہائش پزیر تھے، وہاں پر بھی انکی آپس میں لڑائیاں ہوتی رہی ہیں، پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ ندیم کے بھائی سلیم کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید