کراچی(ذیشان صدیقی اسٹاف رپورٹر) پاکستان آرٹس کونسل کراچی نے ادب اور ثقافت کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس وقت بلا شبہ پاکستان آرٹس کونسل کراچی ملک بھر میں فنکاروں ادیبوں تخلیق کاروں کا سب سے فعال ادارہ ہے یہ بات کمشنر کراچی اور چیئرمین پاکستان آرٹس کونسل حسن نقوی نے کراچی آرٹس کونسل کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی آرٹس کونسل کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں اور ادب اور ثقافت کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں ، سربراہ پاکستان آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان آرٹس کونسل کراچی اب ایک بین الاقوامی ادارہ بن چکا ہے ہم نے ادب اور ثقافت کے فروغ میں جس قدر بھی کام کیا ہے وہ ہمارے ممبران کی بدولت ہے۔