• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیہ علما کونسل کے وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(سٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات میں ضلع کرم پارا چنار کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، گورنر خیبر پختونخواہ نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا ، علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ حکومت کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لیے عملی اور قابل عمل اقدامات کرنے ہونگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید