• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا نویں جماعت کے نتائج پر اظہار تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہنا ،محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ امتحانات میں ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر ظاہر کرنا ثانوی تعلیمی بورڈ میں بد انتظامی کو عیاں کرتا ہے، سندھ حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے سے باز رہے، محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اقربا پروری اور بدانتظامی کا سلسلہ بند کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید