کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ومنصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوفیا کی سرزمین سندھ اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے منفرد اہمیت کی حامل ہے، بھائی چارے، باہمی رواداری، اخوت، ایک دوسرے کی خدمت کا جذبہ صوبے کے عوام کا طرہ امتیاز ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ثقافت سندھ پر پیغام دیتے ہو ئےکیاوزیر توانائی سندھ نے تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافت سندھ کی مبارکباد دی اور کہا کہ یوم ثقافت کادن ہماری روایات کو برقرار رکھنے کادن ہے ، سندھی ،ٹوپی اجرک کا دن بھائی چارے،اتحاد اور امن کاپیغام دیتا ہے، سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے سندھ حکومت مزید اقدامات بروئے کار لارہی ہے، زندہ قومیں اپنی ثقافت کو کبھی مرنے نہیں دیتیں، علاوہ ازیں صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہرنے سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ ثقافتی دن ہمارے لئےعید، سندھ دھرتی امن اور محبت کا پیغام دیتی ہے،سندھ میں انتہا پسندی کا بیج بونے والی قوتیں ناکام ہونگی ، ہمیں سندھی ہونے پر فخر ہے، سندھی ٹوپی اجرک پہننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔