• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کلچر کی شناخت امن، برداشت اور مہمان نوازی سے ہے، آئی جی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاہےکہ سندھ کلچر کی شناخت امن،برداشت اور مہمان نوازی سے ہے جبکہ سندھ دھرتی کو امن سے ہی منسوب کیا جاتا ہے،سندھ کی دھرتی نے تمام صوبوں کے عوام ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے عوام کو بھی جائے رہائش و پناہ دی ہے،سندھ کا یوم ثقافت منانے کا مقصد ہمیں اپنی ثقافت آباؤ اجداد کو یاد رکھنا ہے، سندھ میں امن وامان کے حالات پر کنٹرول رکھنا اور اسے استحکام دینا ہماری ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھی یوم ثقافت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امن برداشت،مہمان نوازی اور شائستہ اخلاق و عوامل ہیں جن سے ہم اپنی منزل و مقاصد حاصل کرسکتے ہیں،ملک و سماج دشمن ہمیشہ امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے در پہ رہتے ہیں، تھانہ کلچر سے ہمیشہ شکوہ رہتا ہے کہ وہ متاثرین یا سائلین کی داد رسی نہیں کرتے ،مہمان نوازی سندھ کے کلچر کا حصہ ہے اور پولیس کو بھی سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنیکی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی اچھا عمل یا کام ممکن نہیں ہے تعلیم اس خطے کی ضرورت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید