• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قومی یکجہتی کی علامت، سندھی ٹوپی اجرک سے ہر فرد محبت کرتا ہے، طارق حسن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اجرک سے ہر فرد محبت کرتا ہے مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے وادی سندھ کے عوام کو مبارکباد پیشں کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریسں کلب کے اطراف پاکستان خاصخیلی اتحاد کے استقبالیہ کیمپ اور دیگر تقریبات میں کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹری سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ سندھی تہذیب اور تمدن کی روایات ہمیشہ اجاگر کرتے رہیں گے ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں صدیوں پرانی روایات سندھ کی تہذیب سے جڑی ہوئی ہیں ، سندھ ک، عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید