کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے یوم ثقافت کے موقع سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سندھو تم سے میری سانس جڑی ہے کے زیر عنوان دریائے سندھ کے ساتھ عہد وفا کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا گیا، کراچی سمیت تمام شہروں میں مارچ کئے گئے ، اس موقع پر مارچ کے شرکاء نے دریائے سندھ کے کناروں پر پہنچ کر سندھو دریا میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے دریائے سندھ کے ساتھ عہد وفا کا عزم کیا۔