کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سن لیں کہ جامعات کی خود مختاری پر حملہ،کراچی اور سندھ کی دیگر یونیورسٹیز کے طلبہ میں دہرا معیار کسی صورت قابل قبول نہیں،8دسمبر کو کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد ہورہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 12886طلبہ کے لیے کراچی میں مراکز بڑھائے جائیں، اس کے لیے ایکسپو سینٹر کا استعمال کیا جائے،اس سال اور گزشتہ سال جو لوگ بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر لیک کرنے میں شامل تھے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف بنایاجائے، جامعات کے اساتذہ نے پورے سندھ میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے،ہم پرزور حمایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر شہر کے انفرااسٹرکچر کو ٹھیک کرنے اور سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ غلط نہیں کررہے۔