• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اکائیوں کوملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل حل کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ تعمیری اور ملکی ترقی پر مبنی سیاست کو فروغ دیا جائے،تمام اکائیوں کوملک کی ترقی وخوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں حکمران واپوزیشن طبقہ آئین وجمہوری اُصولوں پر سیاسی معاملات حل کریں،عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کی اخلاقی،قومی وملی ذمہ داری ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا معاشی استحصال کاسلسلہ بند ہونا چاہیے،حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے غربت کی سطح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکمرانوں کی کارکردگی سے لگتا ہے وہ عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہتے اور نہ ہی ان کے پاس غربت اور مہنگائی ختم کرنے کا فارمولا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید