• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس فیڈرل ایکسائز سیلز ٹیکس کے سینئر حکام کے ہنگامی تبادلے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ممبر ان لینڈ ریونیو ( انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس) ڈاکٹر حامد عتیق سرور کے ساتھ طویل مشاورت مکمل ہوتے ہی اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے باوجود یکم دسمبر 2024 کو بنیادی اسکیل نمبر بیس تک کے ٹیکس حکام کو تبدیل کر دیا ہے اتوار کو ایف بی آرہیڈکوارٹرز کے دفاتر کھلوا کر نوٹیفکیشن کو ہنگامی طور پر جاری کردیا جس کے ذریعےفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 20 کے 60 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا حکم جاری کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔ ان تبدیلیوں کے تحت، مظہر اقبال (گریڈ-20) کو چیف (سیلز ٹیکس آپریشنز)، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد سے کمشنر (جہلم زون)، ریجنل ٹیکس آفس، راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔ اعجاز حسین (گریڈ-20) کو چیف (آئی ٹی پی)، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز سے چیف (آئی آر-اینالیسس)، ان لینڈ ریونیو آپریشنز، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ آصف رسول (گریڈ-19) کو چیف (ایس ٹی اینڈ ایف ای پالیسی)، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز سے چیف (سیلز ٹیکس آپریشنز)، اسلام آباد تعینات کیا گیا۔ اسی طرح فخریہ انجم (گریڈ-19) کو ریجنل ٹیکس آفس کراچی سے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی، اور مشتاق علی وگن (گریڈ-19) کو کمشنر (جہلم زون) ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی سے کمشنر (آپریشنل)، راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔دیگر تبدیلیوں میں علی محمد (گریڈ-19) کو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی سے ریجنل ٹیکس آفس I، کراچی، زاہد حسین موریو (گریڈ-19) کو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سے ریجنل ٹیکس آفس لاہور، اور محمد صارم بھٹی (گریڈ-18) کو میڈیم ٹیکس پیئرز آفس کراچی سے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ، کراچی منتقل کیا گیا۔ عمیر اکبر سومرو (گریڈ-18) کو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی سے لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی، عاصف نذیر (گریڈ-18) کو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سے ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ، اور محمد اسماعیل دانش (گریڈ-18) کو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی سے لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی بھیجا گیا۔اسی طرح، شہزاد علی (گریڈ-18) کو ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ سے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور، غزالہ ناصر صدیق (گریڈ-18) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے ریجنل ٹیکس آفس پشاور، اور ارشد عباسی (گریڈ-18) کو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی سے کمشنر ان لینڈ ریونیو اے ای او آئی زون، کراچی تعینات کیا گیا۔ عمران خان (گریڈ-18)کو انٹرنل آڈٹ، کراچی سے ریجنل ٹیکس آفس I، کراچی، کلپنا (گریڈ-18) کو بینامی زون III، کراچی سے میڈیم ٹیکس پیئرز آفس کراچی، اور سجاد حسین (گریڈ-18) کو میڈیم ٹیکس پیئرز آفس کراچی سے ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد منتقل کیا گیا۔دیگر تبدیلیوں میں ذیشان علی (گریڈ-18)کو ریجنل ٹیکس آفس ملتان سے پشاور، محمد اویس اسحاق (گریڈ-18) کو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد سے لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی،منتقل کیا گیا ہے۔محمد وقاص مقصود (گریڈ-18) کو ڈپٹی کمشنر، لارج ٹیکس پیئرز آفس، کراچی سے ڈپٹی کمشنر، ریجنل ٹیکس آفس، حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ عبدالغفور (گریڈ-18) کو ڈپٹی کمشنر، ریجنل ٹیکس آفس، کوئٹہ سے ڈپٹی کمشنر، ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفس، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عدنان (گریڈ-18) کو ڈپٹی کمشنر، کارپوریٹ ٹیکس آفس، لاہور سے ڈپٹی کمشنر، ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس، بہاولپور بھیجا گیا ہے۔ افاق احمد (گریڈ-18) کو ڈپٹی کمشنر، لارج ٹیکس پیئرز آفس، کراچی سے ڈپٹی کمشنر، ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس I، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح احمد شکیل بابر (گریڈ-18) کو ڈپٹی کمشنر، لارج ٹیکس پیئرز آفس، اسلام آباد سے سیکنڈ سیکرٹری، آئی آر-پالیسی ونگ، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ ریاض احمد (گریڈ-18) کو ڈپٹی کمشنر، کمشنر ان لینڈ ریونیو اے ای او آئی زون، کراچی سے ڈپٹی کمشنر، ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس II، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید