اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزراء کی کونسل کے28ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہونگے۔اجلاس میں اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے منشور کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرینگے اور ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی ویزا کے نظام اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کےذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ روابط کے امکانات کو اجاگر کریں۔وہ اقتصادی تعاون تنظیم کلین انرجی مرکز کے چارٹر پر دستخط کرینگے۔نائب وزیراعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔