واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت مسعد بولس کو مشیر برائے عرب اور مشرق وسطیٰ امور نامزد کردیا۔مسعد بولس ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ کے سسر ہیں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران متعدد عرب امریکی اور مسلم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔مسعد بولس نے حالیہ مہینوں میں لبنانی اور عرب امریکیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا حالانکہ اس دوران امریکا نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت کی تھی۔