• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے میں تیزی آئیگی، شہباز شریف

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملے میں مزید تیزی آئیگی، اوورسیز پاکستانی دل کے انتہائی قریب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر پرسن اورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوارڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے لاہور میں گفتگو کرتے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبودو کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر اقدامات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز وزارت، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور اوورسیز کمیشن میں پہلی فرصت میں تعیناتیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کام کرنے پر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید