• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 لاکھ خصوصی افراد حکومت و معاشرے کی توجہ کے منتظر، حافظ نعیم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں کئی بار معذوروں کیلئے قانون سازی کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیاگیا،90لاکھ خصوصی افراد کو حکومت اور معاشرے کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے حکومت کے اداروں میں معذور افراد کے کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں،معذور افراد ہماری فیملی ہےمعاشرے کو بھی ہاتھ پکڑ کر سرپرستی کرنی چاہئے ہم نے معذور افراد کانام باہمت افراد رکھا ہے اسی نام سے پکارینگےیہ ہم سب کیلئے مثال ہیں ہمیں انکے مسائل کو سمجھتے ہوئے ایسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جو انہیں ایک باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمت افراد کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں تمام ادارے خصوصی افراد کیلئے فرینڈلی اورسہولیات سے بھرپورہونے چاہئیں تاکہ ان کی مشکلات کم کی جاسکے،ہم ایک سال کے دوران تنظیمی دفاترسمیت تمام بلڈنگز میں خصوصی افراد کی انٹری کیلئے ایسے اقدامات کرینگے تاکہ ویل چیئرز آسانی سے گراؤنڈفلورزتک پہنچ سکیں،الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش، ہسپتالوں سمیت دیگرادارے اور دفاترکی بلڈنگز کی بڑی تعداد میں پہلے سے ایسے اقدامات موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید