• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شوگر کے مریض بچوں کو مفت انسولین دینے کا پراجیکٹ لانچ، ڈائیلسز ایڈز متاثرین کو بھی بچائینگے، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ کا لانچ کر کرکے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ، خصوصی ہیلپ 1033قائم کر دی گئی ، مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ننھے بچے پھول ہیں انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی کو یقینی بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے۔ علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔ ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید