• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایک سو پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں

بیجنگ (صباح نیوز)چین میں ایک سو سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔چین میں پھنسے تاجروں کے بارڈر پاس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلندی پر واقع خنجراب ٹاپ پر شاہراہ قراقرم سے برف صاف کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔چین کی جانب سے پاک چین سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پاکستان کی حدوں میں شاھراہ قراقرم سے برف ہٹانے اور دیگر سہولیات کے فقدان کے باعث سرحد کو موسم سرما میں کھلا رکھنا ممکن نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید