کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیااس کا مقابلہ منگل کوبنگلہ دیش سے ہوگا۔ ملتان میں پہلے سیمی فائنل میں نیپال نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 94 رنزبنائے ۔ مطیع اللہ نے 5 رنزکے عوض 3 وکٹ لیے ۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز نے ہدف صرف 5.3 اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا ۔کامران اختر نے 21 بالز پر 63 اور بابر علی نے 32 رنز بنائے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 6رنز سے ہرا دیا۔