• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے جے شاہ چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر جے شاہ اتوار کو تین سال کیلئے آئی سی سی چیف بن گئے۔ وہ مسلسل تین سالہ مدت تک دوبارہ منتخب بھی ہوسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30نومبرکو ختم ہوگئی تھی۔ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ جے شاہ کا کہنا ہے کہ عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید