کراچی(این این آئی)ابوظہبی اور قطر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، ابوظہبی اور قطر نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ ایس آئی ایف سی پی آئی اے نجکاری میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، پی آئی اے کے یورپ کے روٹس کھولے جانے سے مالیاتی حیثیت بہتر ہوگئی۔
پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے روٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یورپ اور لندن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 فوری متحرک کیے جائیں گے۔