اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود کیش اینڈ کیری اور کھلی مارکیٹ میں 20 فیصد گراں فروشی برقرار رہی، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے اتوار بازار کا دورہ کیا اورسرکاری نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے والے ایک دکاندار کی گرفتاری کا حکم دے دیا ، اتوار بازار میں آلو 92 روپ،پیاز 125 روپے ،ادرک 440 روپ، لہسن 608,اور ٹماٹر 134 روپے فروخت ہوتا رہا بعض سٹال ہولڈرز کے بارے میں شکایات برقرار رہیں،۔