• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرن شپ پروگرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی میں127تعیناتیاں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)وزیر اعلی پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی میں127لڑکیوں اور لڑکوں کی ضلع راولپنڈی میں تعیناتی کی گئی ہے۔جن کیلئے 127 سپروائزر بھی لگائے گے ہیں۔ فریش گریجویٹس مرد اور خواتین کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔راولپنڈی میں انٹرن شپ کیلئے لڑکیوں کو گھروں سے دور تعینات کیا گیا ہے۔جس کے باعث والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے تعینات فوکل پرسن عبدالخالق سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ تمام تعیناتی سی ایم آفس سے کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اس میں کوئی کردار نہیں۔گھروں سے دور دوسری تحصیلوں میں انٹرن شپ کیلئے تعیناتی پر کئی خواتین نے جائننگ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔