• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہتے سیاسی کارکنوں پر فائرنگ حکومتی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے‘غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے صدر غلام نبی مری اور نسیم جاوید ہزارہ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے میں فائرنگ اور نہتے سیاسی کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی عوامی تحریک کو بزور طاقت کچلنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج بھیانک برآمد ہوئے ہیں انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پرپابندی کی قرارداد کی مذمت ہوئے کہاکہ یہ عوامی کے حقیقی نمائندے نہیں۔
کوئٹہ سے مزید