• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کیلئے جاری فیڈر سروس ڈی آر 14کے روٹ پر سٹاپس میں کمی کا مطالبہ

پشاور(وقائع نگار) اہلیان ریگی ماڈل ٹاؤن نے مطالبہ کیا ہے کہ بی آر ٹی کیلئے جاری فیڈرس سروس ڈی ار 14کے روٹ ناصر باغ رو ڈ پر سٹاپس میں کمی کر کے سروس کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے اہلیان علاقہ کے مطابق ڈی ایچ اے کیلئے ڈی ار 14اے اور ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے ڈی ار 14کی فیڈر بسیں اسلامیہ کالج پشاور سٹاپ سے چلتی ہے جس میں بڑی تعداد میں طلبہ اور شہری سفر سے مستفید ہورہے ہیں لیکن ساری بسیں ناصر باغ روڈ پر مختلف جگہوں پر سٹاپ کر تی ہے.جس سے ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے چلنی والی بسوں کی سفر دورانہ بڑھ جاتا ہے انہوں نے ٹرانس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں ریگی ماڈل ٹاون انیوالی اور یہاں سے جانیوالی فیڈر بسوں کے ناصر باغ روٹ سٹاپس کے حوالے سے نظر ثانی کر کے سٹاپس کم کئے جائے تاکہ سفر کا دوارنیہ کم ہوں اور شہریوں کو مزید سہولت میسر ہوں
پشاور سے مزید