• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائنی دارالحکومت میں آتشزدگی‘ 3 ہزار افراد بے گھر

منیلا (نیوز ڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3ہزار خاندان بے گھر ہو گئے۔ فلپائن کی فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ منیلا فائر ڈیپارٹمنٹ کے الیجینڈرو راموس نے بتایا کہ آگ صبح سویرے ساحل پرموجود کچی آبادی میں لگی اور تقریباً ایک ہزار گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ راموس نے کہا کہ خلیج سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جبکہ تنگ گلیوں نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو مشکل بنا دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی،تاہم فوری طور پر کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔فلپائن میں عمارتوں، گھروں اور دفاتر میں آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔اگست میں چائنا ٹاؤن میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید